ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ، ماریہ خان کا فری کک پر شاندار گول میچ 1–1 گول سے برابر

image

 سعودیہ عرب میں جاری چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوئی، مد مقابل میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے شاندار گول کر کے میچ کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ 

 خوبیر: سعودی عرب کے شہر خوبیر میں کھیلے گئے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آخری میچ سعودی عرب کی ٹیم سے تھا پہلے ہاف کے انتیس ویں منٹ میں ال بنداری مبارک نے گول کر کے سعودی عرب کی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے پیسنٹھ ویں منٹ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے شاندار گول کر کے میچ برابر کر دیا ایک ایک سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے کئی مووز بنائیں لیکن بال کو جال میں پھینکنے میں ناکام رہیں۔ 

میچ کے 65 ویں منٹ میں فری کک کے موقع پر پاکستانی کھلاڑی ماریہ خان کے پاس کا انتظار کرتے رہے لیکن انہوں نے کافی دور سے خود ہی بال کو جال میں پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ماریہ خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ میچ کا اختتام ایک ایک گول کی برابری پر ہوا جس کے بعد 7 پوائنٹس ہونے کے باعث سعودی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا گیا جبکہ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

خیال رہے کہ چار ملکی دوستانہ فٹ بال ٹورنامنٹ گزشتہ ہفتے سے پرنس سعود بن جلاوی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا سعودی عرب کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی و میزبانی فیفا کی طرف سے پہلی سعودی فٹ بال ریفری بننے کا اعزاز پانے والی انودالا سماری کر رہی ہیں۔