شان مسعود آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بیٹر  شان مسعود  پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، کرکٹر کی دلہن کے ہمراہ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، شان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعہ کو کراچی میں ہوگا۔

 پشاور: پاکستانی کر کٹر شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے پہلے شان اور ان کی ہونے والی دلہن  میشے خان کے درمیان انگوٹھیوں کے تبادلے کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے، جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا, جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے بیٹے ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس کے عہدہ پر رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔