50 ہزار روپے یومیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ نان فائلرز پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں

image

ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز پر لگایا جائے گا، قرض پروگرام کے لئے آئ ایم ایف  کی شرائط پوری کرنے کے لئے ٹیکس تجاویز پر کام کر رہے ہیں۔

 اسلام آباد : حکومت کا 50 ہزار روپے یومیہ بنکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ، ود ہولڈنگ ٹیکس صرف نان فائلرز پر لگایا جا ئیگا۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے حوالے سے وزارت خزانہ میں آئ ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔

نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے ود ہولڈنگ ٹیکس سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکسوں  میں اضافے سے متعلق مجوزہ صدارتی آرڈیننس کیلئے بعض دیگر تجاویز پر بھی کام ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ تجاویز کے تحت 50 ہزار یومیہ  کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہو سکتا ہے۔ یاد رہے ود ہولڈنگ ٹیکس صرف آمدنی والے افراد پر لگایا جا سکتا ہے۔ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا، ایف بی آر کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔