موٹر سائیکل سواروں کو پیڑول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ خزانہ نئے پیکج کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں مصروف، گاڑی مالکان کیلئے پیٹرول کی قیمت 300 سے 325 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز  پیش، مالی مشکلات اور آئی ایم ایف ڈیمانڈز کے باوجود حکومت اب بھی نچلے اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے برعکس چار وہیلر گاڑی سواروں پر ایک نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ بھی بنا لیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے مالکان کیلئے پیٹرول کی قیمت 300 سے 325 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول پر 150 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرل کی قیمت 250 سے 225 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نئے پیکج کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں مصروف ہیں۔

مالی مشکلات اور آئی ایم ایف کے مطالبات کے باوجود حکومت اب بھی نچلے اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کے معاہدے کے بالکل قریب ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان سے جانے سے قبل مطالبات کی ایک لمبی فہرست دی تھی۔