آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا

image

انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور  یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

کراچی:  کراچی کے آغا خان اسپتال اور  یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔انتظامیہ نے اسپتال اور یونیورسٹی میں تمام عملے اور طالب علموں کوبذریعہ خط الرٹ جاری کردیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا ویکسین لگے ہوئے اگر  6 ماہ سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے تو بوسٹر  ڈوز  لگوانا ہوگی۔

انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور  یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔ اسکے علاوہ انتظامیہ نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔