لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنالی

image

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنالی، حارث نے 85 رنز کی اننگز کھیلی، لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور: پی ایس ایل 8 کے دوسرے  ایلیمنیٹر  میں پشاور زلمی نے محمد حارث کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا، جو لاہور قلندرز نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پی ایس ایل 8 کا فائنل ہفتے کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پشاور باہر ہوگیا ہے۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابر اعظم نے کیا لیکن صائم ایوب 15 کے مجموعے پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم 42 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور کی جانب سے اوپنر مرزا بیگ 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سکندر رضا اور کپتان شاہین آفریدی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سکندر رضا 14 گیندوں پر 23 اور شاہین آفریدی 4 گیندوں پر 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔