لوئر کوہستان کے اندر گھر میں آگ لگنے کے باعث 11 افراد جاں بحق

image

لوئر کوہستان میں گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 6 بچیاں، 3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

لوئر کوہستان: ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے ایک گھر میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، آگ کی شدت سے کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر اور جھلس کر 11 افراد موقعہ پر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر سرکاری اسپتال میں منتقل کیا۔ ریسکیو  اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

واقع میں جاں بحق افراد میں 6 بچیاں، 3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے 2 بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ نگران وزیراعلیٰٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لوئرکوہستان میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کے  زخمیوں کی بروقت طبی امداد فراہم کی جائے۔