شمالی عراق سے اتحادی افواج کا انخلاء

image


بغداد: (ویب ڈیسک) عراق اور امریکا کے درمیان 2024ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ستمبر کے اختتام تک داعش مخالف مشن مکمل کرکے تمام غیر ملکی فورسز کو عراق سے نکلنا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق دیگر علاقوں سے انخلاء کے بعد اتحادی فورسز کی موجودگی اب صرف اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے تک محدود تھی۔ یہاں سے بھی فورسز کی روزانہ کی بنیاد پر عراق سے واپسی جا رہی ہے۔

کردستان کے وزیر داخلہ ریبر احمد نے کہا ہے کہ موجودہ معاہدے کے مطابق غیر ملکی فورسز کو ستمبر کے آخر تک عراق سے نکل جانا ہے۔ ان کے مطابق اس معاہدے پر عملی طور پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ کردستان میں موجود فورسز کو بھی روزانہ کی بنیاد پر عراق سے باہر دیگر مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

2024ء میں عراقی اور امریکی حکومتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت داعش کے خلاف مشن مکمل ہونے کے بعد تمام اتحادی فورسز کو عراق چھوڑنا ہے۔ اتحادی افواج جنوری میں ہی عراق کے دیگر تمام فوجی اڈے خالی کر چکی تھیں۔ اس کے بعد ان کی موجودگی صرف شمالی خطے کردستان تک محدود رہ گئی تھی۔