کون کون سی ٹیمیں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں

image

لیگ کا آغاز 2016ء میں یو اے ای سے ہوا، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی واحد ٹیم، پی ایس ایل سیزن 6 کا فائنل کورونا کے باعث ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔

اسلام آباد: (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2016ء میں یو اے ای سے شروع ہوئی تھی۔ سیزن ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔ اس طرح 2018ء میں پی ایس ایل سیزن تھری میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شریک تمام 6 ٹیمیں ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 بار جبکہ بقیہ ٹیموں نے ایک ایک بار ٹرافی جیتی ہے۔ 2017ء میں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن 2 میں پشاور زلمی نے میدان مارا تھا۔

2019ء میں پی ایس ایل سیزن4 میں بلآخر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2020ء میں کھیلے گئے سیزن 5 میں کراچی کنگز کو چیمپئن بننے کا موقع ملا۔ پی ایس ایل سیزن 6 کا فائنل کورونا کے باعث ابوظہبی میں کھیلا گیا، جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ بالآخر لاہور قلندرز کی بھی سیزن7 میں قسمت جاگ اٹھی اور 2022ء میں ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 2023ء میں کون سی ٹیم میدان مارتی ہے۔