پی ایس ایل کی فاتح لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی گٸی

image

پی ایس ایل کی فاتح لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی گٸی، پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملے تھے، ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا۔

لاہور: پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی، جبکہ فائنل کی رنز اپ ملتان سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ، جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ میں نے سوچا تھا مشکل وقت ٹیم کے کام آؤں گا، والدین کی دعاؤں سے جیت حاصل ہوئی، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ دوسری مرتبہ فائنل جیت تمام کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح رکھنے کی کوشش کی جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، کافی مشکل میچ تھا، سوچا تھا آخری گیند تک لڑیں گے۔ کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کہا کہ لاہور قلندرز نے شاندار کھیل پیش کیا، وہ ٹرافی کے حقدار تھے۔ شاہین شاہ آفریدی کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موومنٹ آف دی ٹورنامنٹ 263 رنز بنانے پر ملتان سلطانز کے نام رہا، جبکہ فضل محمود کیپ 23 وکٹیں لینے پر عباس آفریدی کو ملی، محمد رضوان 550 رنز بنا ک حنیف محمد کیپ کے حقدار قرار پائے۔ عباس آفریدی کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ پشاور زلمی نے جیتا، الیکس وارف بیسٹ امپائر ڈی ٹورنامنٹ رہے۔ کیرون پولارڈ نے فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتا جبکہ بیسٹ وکیپر محمد رضوان اور بہترین بولر احسان اللہ رہے۔