ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

image

بھارتی کرکٹ ٹیم 269 رنز کا ہدف پورا نہ کر سکی، آسٹریلیا نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی، آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی 50 کا ہندسہ عبور نہ کر سکا، آسٹریلیا کے مچل مارش 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

چنئی: بھارت میں کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 50 اوور میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو 21 رنز سے شکست دی ہے۔ 

اننگز کے آغاز پر آسٹریلیا کی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ آسٹریلین کیپٹن سٹیو سمتھ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلین ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 50 کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ مچل مارش 47 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ایلکس کیری 38 جبکہ ٹریوس ہیڈ 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ 

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور ہردیک پانڈیا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم صرف 248 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ویرات کوہلی 54 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ہردیک پانڈیا 40 اور بشمن 37 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا 4 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔