پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل

image

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز پاکستانی ٹیم میں شامل، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ 

 شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ راشد خان کی قیادت میں افغان کرکٹ ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز جیت سکتی ہے۔ اگر افغان کرکٹ ٹیم سیریز جیت گئی تو یہ دنیا کی کسی بھی بڑی ٹیم کےخلاف سیریز میں اس کی پہلی کامیابی ہوگی اس طرح افغانستان ایک اور تاریخ رقم کرنے کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

افغانستان نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ دوسری جانب پاکستان پہلی بار افغان ٹیم سے ہارا تو سوشل میڈیا پر دل جلوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ بابر اعظم کے فین نے ٹوئٹ کیا یقیناً بابر کی کمی تو محسوس ہوئی ہوگی۔