ترسیلات زر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

image

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کا رحجان بڑھ گیا، فروری کے مہینے میں پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ فروری کے مہینے میں پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کا رحجان بڑھ گیا۔ رواں سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی ہے جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 32.9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر مچھلی اور گوشت کی برآمدات میں نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ مچھلی کی برآمدات میں 12.09 فیصد جبکہ گوشت کی برآمدات میں 16.78 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے فروری 2022ء تک کی مدت میں مچھلیوں سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 300.180 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔