آئی ایم ایف معاہدے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا معاملہ، آئی ایم ایف کو بیرونی فنڈنگ کا انتظار، عالمی بینک کی طرف سے دو ارب ڈالرز ملنے کے بعد معاہدے میں پیشرفت ہو سکے گی۔
اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) پاکستان کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر تاحال کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ آئی ایم ایف کو اب بھی بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے۔ آئی ایم ایف کو سعودی عرب اور یو اے ای فنانسنگ کی تصدیق پہلے ہی کر چکے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کے سبب پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر تاحال 4.4 ارب ڈالر کی کم سطح پر برقرار ہیں۔
آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے کی وجہ پاکستان میں ڈالرز کے ذخائر میں کمی ہے۔ ایک امریکی ڈالر 283 روپے 91 پیسے میں مل رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہیں۔