2023ء پی ایس ایل نے آئی پی ایل کو شکست دیدی

image

2023ء پی ایس ایل نے آئی پی ایل کو شکست دیدی، چند روز قبل چنئی سپرکنگز نے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دی تھی، کرکٹ شاٸقین کے مطابق پی ایس ایل نے آئی پی ایل کو شکست دیدی۔

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) حال ہی میں بھارتی سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے اعصاب شکن میچ میں گجرات ٹائٹز کو شکست دیکر انڈین پریمیئر لیگ کا ایونٹ اپنے نام کر لیا، سوشل میڈیا پر روینڈرا جڈیجہ کو سراہا جا رہا ہے۔ تاہم صارفین کے مطابق پی ایس ایل نے آئی پی ایل کو شکست دیدی۔ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ دونوں کرکٹ کی دنیا کی دو بہترین لیگز ہیں اور کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والوں نے 2023 کے دونوں فائنلز کے درمیان کچھ حیران کن مماثلتوں کی نشاندہی کی۔ افغانستان کے سپن جادوگر راشد خان دونوں فائنلز کا حصہ تھے اور دونوں میچوں میں ان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں باؤلنگ کی۔

 سب سے حیران کن حقیقت تھی پی ایس ایل 2023 کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا، پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا، جبکہ فائنل بھی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔ پی ایس ایل 2023ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان اور سب سے زیادہ شکار کرنے والے عباس آفریدی کی ٹیم ملتان سلطانز فائنل ہار گئی تھی، دوسری جانب آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے شبمن گل اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد شامی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا پائے۔

اسی طرح آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا، پہلا کوالیفائر چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا اور فائنل بھی چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں فائنلز ہائی سکورنگ تھے، کیونکہ دونوں فائنلز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 200 رنز بنائے، جبکہ دونوں فائنل میں آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے۔ آخری دو گیندوں پر روینڈرا جڈیجا نے حریف باؤلر موہت شرما کو پہلے چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر اعصاب شکن میچ اپنے نام کر لیا۔