پاکستان کا افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر سسٹم ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے ملک کی خوشحالی کے لیے ایران، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں ممالک کے درمیان اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کی جائے گی، کرنسی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے 3 مختلف ممالک کے ساتھ  تجارت شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ جن میں ایران، افغانستان اور روس شامل ہیں، پاکستان ان تینوں ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء کے بدلے اشیاء کا تبادلہ کرے گا، ان ممالک کے درمیان کرنسی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

حکومت کے تینوں ممالک کے ساتھ تجارتی فیصلے کے بعد پاکستان اس بارٹر ٹریڈ کے ذریعے ایران سے تیل، گیس کوئلے، کھاد، پھل اور سبزیاں بھی منگوا سکے گا۔ پاکستان روس سے تیل، گیس، سٹیل، ٹیکسٹائل مشینری، سمیت گندم اور دالوں کی بھی تجارت کر سکے گا۔ پاکستان افغانستان سے بھی پھل، سبزیاں، معدنیات سمیت 10 اشیاء خرید سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  ایران، روس اور افغانستان سے تجارتی عمل کے ذریعے تینوں ممالک کو 26 اشیاء فروخت کر سکے گا، جن میں نمک، پھل، چاول، سبزیاں، ادویات، دودھ ، انڈے ، سیریلز ، گوشت، مچھلی بیچے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان ان ممالک کو ٹیکسٹائل، چمڑے، فرنیچر اور کھیلوں کا سامان سمیت موٹر سائیکل، ٹریکٹر، لوہا، سٹیل، جوتے ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور قالین بھی فروخت کر سکے گا۔ پاکستانی حکام نے ایران روس اور افغانستان کے ساتھ باٹر ٹریڈ کے قوانین جاری کردیئے۔