خیبرپختونخوا میں خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز مقرر

image

خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف چارسدہ ارگنائز کریگی، مینیجمنٹ یوتھ کو ہائیرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پشاور: (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ قٹرائلز خیبر پختونخوا میں 6 سے 8 جون تک مردان سپورٹس بورڈ میں ٹرائلز ہونگے جبکہ نوجون سے گیارہ جون تک شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ٹرائلز ہونگے۔

سوات ریجن کے لیے 12 سے 14جون تک سوات پبلک سکول جونئیر برانچ نیو کلے ہزارہ ریجن کے لیے 15سے17جون تک ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں ہونگے ساؤتھ ریجن خیبرپختونخوا کے بنوں اور کوہاٹ میں 18جون کو بنوں ایف ای ایف بنوں گرلز ڈگری کالج بنوں ٹاؤن شپ اور انیس تاریخ کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کے ٹرائلز ہونگے۔ پروگرام خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف چارسدہ ارگنائز کریگی جہاں پر سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ و آرگنائزنگ سیکرٹری پرائم منسٹر فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ فی میل پروگرام شبانہ خٹک کے زیر نگرانی ہونگے۔

شبانہ خٹک کے مطابق پروگرام میں 15سال سے 25 سال کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوگی جبکہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں سپورٹس کوٹہ پر کام کرنے والی خواتین حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی آرگنائزنگ سیکرٹری شبانہ خٹک خود پاکستان انٹرنیشنل اتھلیٹ رہ چکی ہیں انہوں نے کامن ویلتھ گیمز، ورلڈ یونیورسٹد گیمز, ورلڈ وومن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ شبانہ خٹک نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو میگا سپورٹس پروگرام کے لیے پورے خیبر پختونخوا میں ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صوبے میں ان چھپے حقیقی مستحق ٹیلنٹ کو اجاگر کریں جنکو آج تک کوئی موقع نہیں ملا ہے اور نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا سے اوجھل ہیں ہم انکو موقع دے کر پالش کرکے انکو خیبرپختونخوا، ہائیرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کرینگے۔