آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کیلئے 11 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

image

مالی سال 2023-24ء کے بجٹ میں مختلف منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے کا سلسلہ جاری، صحت سہولت کارڈ اسکیم کیلئے 2 ارب 29 کروڑ روپے مختص، آنے والے بجٹ میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے بھی 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے مختلف منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ میں وزارت صحت کے 38 منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ صحت کے منصوبوں کیلئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت سہولت کارڈ اسکیم کیلئے 2 ارب 29 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح جںاح اہسپتال کے قیام کیلئے 2 ارب روپے جبکہ کینسر اہسپتال کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے بجٹ میں اسلام آباد کی جیل کیلئے 69 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ 

نئے وفاقی بجٹ میں نیشنل پولیس اسپتال کیلئے 1 ارب 40 کروڑ روپے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تجویز آئی ہے۔ آئندہ بجٹ میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے 1 کروڑ جبکہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔