امریکہ میں موجود سہولیات آئی سی سی کے معیار کے مطابق نہیں: ڈاکٹر اتُل رائے

image

 

امریکی اسٹیڈیم عالمی معیار سے کم تر قرار، آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2024ء کیلئے انگلینڈ سے درخواست کر سکتا ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔

دبئی:(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے بجائے کسی اور کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے۔ امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں، اسی لیے آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے، تاہم اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کیلئے وینیوز کی تیاری مشکل ہے۔ آئی سی سی انگلینڈ کو 2024ء ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کرسکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔ ویسٹ انڈیز اور امریکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔ سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے۔ امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔