سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ تہہ و بالا، 7 ٹیسٹ میچوں میں لگاتار +50 اسکور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا، اس سے قبل کوئی بھی کھلاڑی یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے سکا۔
کولمبو: (اسپورٹس ڈیسک) کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بنا کر سعود شکیل نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ وہ ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے بلےباز بن گئے، اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی کھلاڑی سر انجام نہیں دے سکا۔ سعود شکیل نے 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو الٹ کر رکھتے ہوئے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے جس میں 6 ففٹیز اور 2 سینچریاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 30 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 320 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناںکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو مذہب کا تہوار نوراتری ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جس کے باعث احمد آباد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ ری شیڈول کیا جاںسکتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔