اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ آسمان چھونے لگے

image

 

اتور بازار میں آلو 94 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر، فی کلو لہسن 500 روپے اور فی کلو ادرک  1160 روپے میں فروخت ہوئی، انگور سندر خانی کی قیمت 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اتوار بازاروں میں بھی پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے ہیں۔ اتور بازار میں آلو 94 روپے جبکہ پیاز 90 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ فی کلو ٹماٹر کی قیمت 105 روپے، لہسن 500 روپے اور فی کلو ادرک کی قیمت 1160 روپے ہے۔ 

اس کے علاوہ سبز توری 72 روپے، ٹینڈا 160 روپے اور فی کلو بھنڈی توری 68 روپے میں فروخت ہوئی۔ فی کلو کریلا 90 روپے بینگن 88 روپے جبکہ فی کلو شلغم کا ریٹ 120 روپے رہا۔ لیمن 180 روپے، بند گوبھی 115 اور فی کلو گاجر کا نرخ 136 روپے مقرر کیا گیا۔

اتوار بازاروں میں کیلا 150 روپے درجن، سیب 180 روپے کلو، انار قندھاری 240 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ امرود اور آم کا ریٹ بالترتیب 120 اور 220 روپے فی کلو رہا۔ انگور سندر خانی کی قیمت 330 روپے کلو  مقرر کی گئی ہے۔