بابر اعظم مسلسل تیسری مرتبہ پلئیر آف دی منتھ قرار

image

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور اعزاز، اگست کے مہینے میں زبردست کارکردگی، آئی سی سی نے انہیں اگست کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دے دیا۔

دبئی: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔ اگست کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔

دوسری طرف آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ایشیاء کپ کے آغاز سے قبل وہ 9ویں پوزیشن پر تھے۔ بھارت اور نیپال کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 4 درجے ترقی کی ہے۔ فاسٹ بولر نے 2 میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کی۔