سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

image

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار ہو گئی، سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونا 230.90 ریال میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.90 ریال ہو گئی ہے۔ 22 قیراط ایک گرام 211.65 اور 18 قیراط 173.17 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 202.03 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1 ہزار 9 سو 39 اعشاریہ 52 ریال رہی۔ 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2 ہزار 31 اعشاریہ 88 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2 ہزار 2 سو 16 اعشاریہ 59 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 2 لاکھ 32 ہزار 5 سو 11 اعشاریہ 44 ریال میں دستیاب رہا۔