گریپ فروٹ کے اندر سموئے بیش بہا فوائد

image

گریپ فروٹ وٹامن اے اور وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ، یہ ایک ٹراپیکل رسیلا پھل ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، رسیلے پھل کھانے والوں میں اسکیمک اسٹروک کا خطرہ 19 فیصد کم ہوتا ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ویسے تو تمام پھل انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ لیکن آج ہم ایک ایسے پھل کے بارے میں بات کریں گے جو ذائقے میں شیریں ہونے کیساتھ اپنے اندر بیش بہا فوائد بھی سموئے ہوئے ہے۔ یہ ایک ٹراپیکل رسیلا پھل ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہے۔ گریپ فروٹ جسے چکوترا بھی کہا جاتا ہے کم کیلوریز لیکن غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ 

گریپ فروٹ نہ صرف وٹامن اے بلکہ وٹامن سی کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ گریپ فروٹ میں گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، یعنی یہ غذائی اجزاء تو فراہم کرتا ہے لیکن یہ خون میں شوگر کی سطح پر منفی اثر بھی نہیں ڈالتا۔ باقاعدگی سے یہ پھل کھانا انسولین کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق چکوترا وزن کم کرنے کیلئے ایک بہترین پھل ہے۔ یہ خون میں بلڈ پریشر اور چربی کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ گریپ فروٹ میں موجود غذائی اجزاء وزن پر قابو پانے اور موٹاپے کی روک تھام کیلئے طویل مدتی فوائد رکھتے ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے ایک مطالعے کے مطابق زیادہ فلیوونائڈز کھانے سے خواتین میں اسکیمک اسٹروک کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ فلیونوئیڈز رسیلے پھلوں جیسے کینو اور چکوترے میں موجود مرکبات ہیں، سب سے زیادہ مقدار میں رسیلے پھل کھانے والوں میں اسکیمک اسٹروک کا خطرہ 19 فیصد کم ہوتا ہے۔ گریپ فروٹ میں فائبر، پوٹاشیم، لائیکوپین، وٹامن سی اور کولین کا امتزاج دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے ہائی بلڈ پریشر اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چکوترا اینٹی آکسیڈنٹس، جیسے وٹامن سی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ فری ریڈیکلز کو بننے میں مدد کرتے ہیں جو ماہرین کے مطابق کینسر مبتلا کرتے ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل کو خواتین روزانہ 75 ملی گرام اور مرد 90 ملی گرام اپنی غذا میں شامل کریں۔ گریپ فروٹ میں پانی اور فائبر ہوتا ہے۔ 200 گرام کے وزن والے ایک چھوٹے گریپ فروٹ میں 182 گرام پانی اور 2.2 گرام فائبر ہوتا ہے۔ پانی اور فائبر دونوں قبض کو روکنے اور صحت مند ہاضمے کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔