حکومتِ پاکستان منصفانہ مقابلے کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: نگران وفاقی وزیر خزانہ

چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات، وزیر خزانہ کو اسٹریٹجک ویژن سے آگاہ کیا گیا، ڈاکٹر شمشاد اختر نے سی سی پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کو سی سی پی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان منصفانہ کمپی ٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔
اس موقع پر سی سی پی کے اسٹریٹجک ویژن کا جائزہ بھی نگران وزیر خزانہ کو پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی سی پی کی مرکزی توجہ کارٹلز کی ساز باز پر مبنی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد نے عدالتوں میں زیر التوا کیسز کے متعلق بھی آگاہ کیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سی سی پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر خزانہ کو سی سی پی کے اسٹریٹجک ویژن سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔ نگران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان منصفانہ کمپی ٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔