سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی، 24 قیراط فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار روپے، عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ہے۔
کراچی: (اکانومی ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد 24 قیراط سونا 2 لاکھ 14 ہزار روپے فی تولہ فروخت ہو رہا ہے۔
22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام کے 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 471 روپے رہی۔ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ اسی وجہ سے عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ہے۔