فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

image

سونے کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 6 سو روپے فی تولہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 6 سو 58 روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم ہے۔

کراچی: (اکانومی ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار ایک سو روپے بڑھ گئی ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 6 سو روپے کا ہو گیا ہے۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 6 سو 58 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 1 لاکھ 91 ہزار 7 سو روپے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی بھی ہوتی رہی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم ہے۔ فی تولہ چاندی 2 ہزار 6 سو بیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس طرح 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 2 سو 46 روپے پر مستحکم رہی۔