پاکستان کی ماہر نفسیات ڈاکٹر عاٸشہ عالمی تنظیم کی صدر منتخب

image
لندن: (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عائشہ 1937ء کے بعد پاکستان بلکہ ایشیا کی پہلی خاتون ہے، جو اس عالمی تنظیم کی سربراہ ہونگی۔ یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، طبی تعلیم اور قیادت کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔ ان کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لیے طب کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر عائشہ آغا خان یونیورسٹی میں گریجوایٹ مکمل کیا تھا۔ وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس اور بیلر کالج آف میڈیسن میں تدریسی فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ 2013ء میں پاکستان واپسی کے بعد انہوں نے آغا خان یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ سائیکائٹری فیلوشپ ٹریننگ پروگرام قائم کیا تھا۔ وہ اس وقت پاکستان نیورو سائنس انسیٹیوٹ کی بانی، سائنیپس اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ جہاں وہ طبی خدمات، تعلیم، تحقیق اور پاکستان میں ذہنی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ تنظیم بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بااثر ترین تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔