ا۔س۔ر۔ائ۔ی۔ل نے جنوبی لبنان کے علاقوں کی مختلف حصوں میں نئی تقسیم شروع کر دی
بیروت: (ویب ڈیسک) ا۔س۔ر۔ائ۔لی فوج نے جنوبی لبنان میں مغربی کنارے طرز کی چیک پوسٹیں اور غزہ طرز جیسی یلو لائن کے نام سے ایک محدود رسائی والا علاقہ بنا دیا ہے۔ ان چیک پوسٹوں اور فوجی حدود کے قیام سے ا۔س۔ر۔ائ۔یل جنوبی لبنان کو مرحلہ وار مختلف حصوں میں بانٹ رہا ہے۔ الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنانی فوج نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس۔رائ۔یلی فوج مسلسل گولہ باری اور علاقے کو صاف کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن ا۔س۔رائ۔یل اس میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ لبنانی فوج نے منگل کے روز 3 پائلٹ زون میں سے پہلے دیہات میں اپنے دستے تعینات کیے تھے۔ سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کا یہ اقدام گزشتہ ماہ امریکا کی حمایت سے طے پانے والے اس معاہدے کے بعد کیا گیا، جس کے تحت ا۔س۔رائ۔یلی فوج کو جنوبی لبنان سے مرحلہ وار انخلا کرنا ہے۔
لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ’’اس۔رائ۔یلی حملوں کا تسلسل فوج کی مکمل تعیناتی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور دیہات و قصبوں کے رہائشیوں کی اپنے گھروں کو واپسی بھی روک رہا ہے۔‘‘ ا۔سر۔ائی۔لی انخلاء کے پہلے مرحلے کیلئے تین دیہات یا پائلٹ زونز منتخب کیے گئے تھے، جن میں زوطر الغربیہ، فرون اور صریفہ شامل ہیں۔ تاہم، ا۔س۔رائی۔ل کی جانب سے انخلاء کے واضح شیڈول نہ ہونے پر خدشات بدستور برقرار ہیں۔