سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

image

(نیوز ڈیسک) سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد ہوا۔

دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔