غ زہ میں اس رائیل کی وحشیانہ بمباری

image


غ زہ: (ویب ڈیسک) اس رائیل کی جانب سے غ زہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ غ زہ سٹی میں 10 سے زائد جنگی طیاروں سے حملے کیے گئے ہیں۔ جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس رائیلی فوج نے غ زہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کو سیکیورٹی خطرات کے خاتمے کی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھی غ زہ پر اس۔ر۔ائی۔ل کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔  

غ زہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابۃ کے مطابق اس رائی۔لی اسپیشل فورسز نے غ زہ سٹی میں کارروائی کی کوشش کی۔ مشن کا پتہ چلنے کے بعد اس رائیل نے 10 سے زائد جنگی طیاروں کے ذریعے شدید فضائی حملے کیے۔ اسماعیل الثوابۃ کے مطابق حملوں میں غ زہ سٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دیر البلح میں اس رائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچی شہید جبکہ 2 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اس رائیلی فضائی حملے میں 3 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ دیر البلح میں بیکری کے قریب حملے میں حسام نصیر اور 3 سالہ تیم حمدان شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔