کنٹینرز حفاظتی تدابیر کے طور پر رکھے گئے ہیں، سڑکیں مکمل کھلی ہیں: رانا ثنااللہ

image

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) رانا ثنااللہ نے امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بیان میں شہر کے مختلف حصوں اور راستوں پر کنٹینرز کی موجودگی کی وضاحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز پیشگی حفاظتی تدابیر کے تحت سڑکوں کے کناروں پر رکھے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے راستوں کی بندش سے متعلق تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینرز کسی سڑک کو بلاک کرنے کے لیے نہیں رکھے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام کنٹینرز سڑک کناروں پر موجود ہیں اور آمدورفت کے راستے کھلے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کنٹینرز کی موجودگی سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی اور تمام اہم سڑکیں شہریوں کے لیے مکمل طور پر کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات صرف سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔