ایران کا امریکہ کو سخت جواب، کسی کے سامنے جھکنے سے انکار

image

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کبھی کسی جنگ میں پہل نہیں کی، امریکہ نے جنگ کے آغاز پر سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کر کے ریاستی دہشت گردی کی ہے اور ایران کسی بڑی طاقت کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر کا یہ سخت ردِعمل امریکی صدر ٹرمپ کے جنرل اسمبلی میں دیے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے ایران کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے آپشن پر غور کرنے کی دھمکی دی تھی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے تہران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کو خوش آئند بھی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ جنگ خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر تک پھیل چکی ہے، اگر امریکہ اور اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی حماقت کی تو ایران جوابی کارروائی میں جنگ کا محاذ بحرِ ہند اور اس سے بھی آگے تک لے جائے گا۔