ایران کا امریکا اور اس رائی ل کو سخت پیغام
تہران: (ویب ڈیسک) تہران میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر علی بلالی نے امریکا اور اسر ائی ل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس اتنے میزائل موجود ہیں کہ وہ موجودہ رفتار سے کئی برس تک حملے جاری رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو جواب دینے کیلئے جتنے میزائل ضروری ہوں گے، ایران اتنے ہی میزائل استعمال کرے گا۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق کسی بھی جارحیت کا جواب نہ دینے کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایران اپنی سرزمین کے خلاف کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔
علی بلالی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران دشمن کے خلاف کارروائی میں اپنی میزائل صلاحیت کو ضرورت کے مطابق استعمال کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی قوت کسی بھی ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور حملوں کے جواب میں کارروائی کی پالیسی جاری رہے گی۔ ایرانی موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے ساتھ اس رائ یل کے ساتھ بھی شدید تنازعات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط بھی جاری کیا ہے جس میں انہیں موجودہ امریکی پالیسی پر نظرثانی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا پُرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں اور امریکی عوام کو ایسے سیاست دانوں کو اقتدار سے ہٹانا چاہیے جنہیں ایران موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق خط کا مقصد امریکی عوام کو دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے بارے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔