یم کیو ایم پاکستان کا ایم ڈی کیٹ 2026ء کے نتائج پر تحفظات، تحقیقات کا مطالبہ
کراچی: (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے انعقاد اور نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر امتحان اور نتائج سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے سامنے آنے والی شکایات اور خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
خط کے مطابق سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے امتحان اور نتائج پر طلبہ و والدین نے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے موجودہ نتائج کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے معاملے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی بھی درخواست کی ہے۔
مطالبات میں تمام امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کا تفصیلی جائزہ لینا بھی شامل ہے۔ خط میں اسکیننگ کے عمل سے متعلق ریکارڈ کو محفوظ بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے امتحان اور نتائج سے متعلق شکایات کی مکمل جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔