سرکاری دفاتر کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان

image


کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سردیوں کیلئے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے اوقات 15 اکتوبر 2026ء سے 14 اپریل 2027ء تک نافذ رہیں گے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

نئے شیڈول کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 8:30 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جس میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے دن دفاتر صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 بجے تک کھلیں رہیں گے اور 1:15 سے 2:15 تک نماز کا وقفہ ہوگا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے دفاتر ہفتے میں 6 دن کام کریں گے۔ ان محکموں کے اوقات کار بھی مختلف ہوں گے۔اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں اس نئے شیڈول سے مستثنیٰ ہوں گی۔