آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ

image

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگی اور وسیع پیمانے پر دی جانے والی فیول سبسڈی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کو پیٹرول سبسڈی کا دائرہ مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور مالی وسائل کو صرف ان افراد تک محدود رکھنا چاہیے جو حقیقی طور پر ریلیف کے مستحق ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وسیع پیمانے پر دی جانے والی فیول سبسڈی سے حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے سبسڈی کے نظام کو ہدفی اور محدود بنانا ضروری ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مہنگی فیول اسکیم کو مرحلہ وار ختم کرتے ہوئے صرف مستحق طبقات کے لیے محدود ریلیف برقرار رکھا جائے، تاکہ سرکاری خزانے پر اضافی بوجھ کم کیا جاسکے۔
National News
#8thOct2026
#IMF
#Pakistan
#FuelSubsidy
#Petrol
#Subsidy
#Economy
#Finance
#TVN
#TVNUrdu
#TvnNational
#ThaViewsNetwork