سعودی اتحاد کا یمن میں حوثیوں کے 82 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

image


ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یمن کے صعدہ، حدیدہ، الجوف اور مارب صوبوں میں حوثیوں کے مختلف فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق کارروائی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، مواصلاتی نظام، میزائل و ہتھیاروں کے گودام اور جنگجوؤں کے اجتماع کے مقامات شامل تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ صرف صعدہ میں پہاڑوں کے اندر قائم بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 11 تنصیبات تباہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فضائی حملے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملوں کے بعد کیے گئے، جبکہ سعودی حکام کے مطابق ان حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

حوثیوں نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہیں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ سعودی اتحاد کی جانب سے تباہ کیے گئے 82 اہداف اور نقصانات سے متعلق دعووں کی آزادانہ طور پر فوری تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔


#InternationalNews
#8thOct2026
#Yemen 
#Houthi 
#SaudiArabia
 #MiddleEast
 #Airstrikes
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork