مریم نواز کا سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح

image

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں 46 لاکھ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ آفس کے اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ محنت کشوں کو ان کی کام کی جگہوں پر جبکہ اہل خانہ کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق مارچ 2027ء تک پروگرام کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان اور راولپنڈی سمیت مزید 12 اضلاع اور شہروں تک توسیع دی جائے گی۔ افتتاح کے موقع پر مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہسپتال، موبائل ڈینٹل ہسپتال اور ہیلتھ بائیکس کا معائنہ کیا، جبکہ وزیر محنت منشأ اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے انہیں پروگرام پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے او پی ڈی اور رحمتہ للعالمین کارڈیک سینٹر کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 24 سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ایک کروڑ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ پی ای ایس ایس آئی کے 250 میڈیکل آؤٹ لیٹس بھی طبی خدمات مہیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ پروگرام سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی اور ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے میں بھی معاونت مل سکتی ہے۔


#HealthNews
#12thOct2026
#MaryamNawaz
 #MobileHealth
 #Punjab
 #Healthcare
 #WorkersWelfare
 #TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNHealth 
#TheViewsNetwork