مودی سرکار انسانی اسمگلنگ روکنے میں بری طرح ناکام، امریکہ کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے مودی حکومت کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت کے کمزور کنٹرول کی وجہ سے بھارتی انسانی اسمگلرز عالمی سطح پر خطرے کی علامت بن چکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مقرر کردہ کم از کم عالمی معیارات پر بھی مکمل طور پر پورا نہیں اترتا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے انسانی اسمگلروں کے خلاف نہایت کم مقدمات درج کیے اور سزائیں دلوانے کی شرح بھی انتہائی مایوس کن رہی۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کوئی مؤثر بین الوزارتی کمیٹی اور قومی ایکشن پلان موجود نہیں، جس کی وجہ سے ادارہ جاتی کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی اسمگلرز اور جرائم پیشہ گروہ اب عالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔
#InternationalNews
#10thOct2026
#ModiGovtFailed
#HumanTrafficking
#USStateDepartment
#USReportOnIndia
#BJP
#IndiaExposed
#KashmirMediaService
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork