کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
کراچی: (بزنس ڈیسک) کراچی میں بجلی کے بلوں میں اضافے سے پریشان صارفین کیلئے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بجلی کے بل میں کئی اقسام کے ٹیکسز شامل ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کا بل ایک حد سے زیادہ ہے تو آپ پر 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس بھی لگ جاتا ہے، جس سے بل مزید بڑھ جاتا ہے۔ کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
اگر آپ انکم ٹیکس فائلر ہیں یا آپ کی آمدن قابلِ ٹیکس نہیں ہے تو آپ یہ ٹیکس ختم کروا سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، یہ کام گھر بیٹھے آن لائن ہو جائے گا۔ طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے کے الیکٹرک کی سرکاری ویب سائٹ ke.com.pk پر جائیں۔
وہاں آپ کو "Update Customer Details" کا آپشن ملے گا، اس پر کلک کریں۔ اگلے صفحے پر اپنا 13 ہندسوں والا اکاؤنٹ نمبر اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درست طریقے سے درج کریں اور آخر میں Submit کے بٹن پر کلک کر دیں۔ ایک بار آپ کی معلومات اپ ڈیٹ ہونے کے بعد آپ کو بجلی کے بل میں 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے چھوٹ مل جائے گی، جس سے آپ کے ماہانہ بل میں واضح کمی آئے گی۔