صدر آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی، صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی جانب سے پرتپاک استقبال
برلن: (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ گزشتہ 23 سال میں کسی پاکستانی سربراہِ مملکت کا جرمنی کا پہلا دورہ قرار دیا جا رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں اہمیت حاصل ہے۔ رواں برس پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
دورے کے دوران صدر مملکت اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ جرمن صدر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورت حال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔
دورۂ جرمنی کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کو فروغ دینا ہے۔ توقع ہے کہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی اشتراک کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔
#InternationalNews
#23thOct2026
#AsifAliZardari
#Pakistan
#Germany
#Diplomacy
#BilateralRelations
#InternationalRelastionship
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork