نادرا آفس ریاض 25 اکتوبر کو بند رہے گا

image

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ریاض میں واقع نادرا کا دفتر بروز اتوار 25 اکتوبر 2026ء کو بند رہے گا۔ نادرا انتظامیہ کے مطابق دفتر کی بندش بعض انتظامی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق انتظامات کر سکیں۔
نادرا حکام کے مطابق مذکورہ تاریخ کو ریاض میں واقع دفتر شہریوں کیلئے بند رہے گا۔

 انتظامیہ نے دفتر کی بندش کے باعث سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ہونے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت بھی کی ہے۔ دفتر بند رہنے کے دوران نادرا کی شناختی خدمات اور شناختی کارڈ سے متعلق سہولیات پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے بلا تعطل دستیاب رہیں گی۔ 

اس سہولت کے ذریعے پاکستانی شہری اپنے موبائل فون سے نادرا کی متعلقہ خدمات حاصل کر سکیں گے۔ یوں دفتر کی عارضی بندش کے باوجود آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔