شیخ حسینہ کی بنگلادیش واپسی کا معاملہ، فیصلہ بھارت کے ہاتھ میں

image


ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) وزیر قانون محمد اسد الزمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش نے قانونی عمل کے تحت اپنی جانب سے تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے، اب نئی دہلی کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو بنگلادیش کے حوالے کرے گا یا نہیں۔ ان کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان موجود حوالگی کے معاہدے کے تحت عمل میں آ سکتی ہے۔

واضح رہے ک ہ شیخ حسینہ کو 2024ء میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ وہ 5 اگست 2024ء سے بھارت میں مقیم ہیں، جب طلبہ کی قیادت میں جاری احتجاج کے نتیجے میں ان کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا اور وہ بنگلادیش سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں۔

ابتدائی طور پر احتجاج سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے متنازع حکومتی فیصلے کے خلاف شروع ہوا تھا۔ تاہم چند ہفتوں میں یہ تحریک ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئی اور حکومت مخالف مظاہروں نے شدت اختیار کر لی۔ بالآخر شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا اور انہوں نے بنگلادیش سے بھارت کا رخ کیا۔