وائجر 1 نے نئی تاریخ رقم کر دی، زمین سے ایک نوری دن دور پہنچ گیا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے وائجر مشن نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ 5 ستمبر 1977 کو لانچ ہونے والا وائجر 1 اب زمین سے 16 ارب میل سے زیادہ دور جا چکا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق 18 نومبر کی سہ پہر 3 بج کر 16 منٹ پر یہ باضابطہ طور پر زمین سے ایک نوری دن کے فاصلے پر پہنچ گیا، یعنی اب روشنی کی رفتار سے بھی اس تک پہنچنے میں پورا ایک دن لگے گا۔
وائجر 1 نے 49 برس، 2 ماہ اور 11 دن تک لگ بھگ 38 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کے یہ مقام حاصل کیا۔ اس مشن سے 1973 سے جڑے سائنسدان ایلن کمنگ کے مطابق اصل کامیابی فاصلہ نہیں بلکہ اتنے عرصے بعد بھی رابطہ برقرار رہنا ہے۔ ناسا کو اس سنگ میل کی تصدیق کے لیے بھی ایک دن انتظار کرنا پڑا کیونکہ اس کا سگنل زمین تک پہنچنے میں پورا ایک دن لیتا ہے۔
وائجر 1 نے اپنے سفر کے دوران مشتری اور زحل سمیت ان کے چاندوں کے بارے میں کئی نئی معلومات فراہم کیں۔ 1980 میں اس نے زحل کا ایک رنگ اور 5 نئے چاند دریافت کیے، جبکہ 2012 میں یہ نظام شمسی کی سرحد عبور کرنے والا پہلا مشن بنا۔ شروع میں اس کی زندگی صرف 5 سال سمجھی گئی تھی، لیکن آج یہ سب سے زیادہ عرصہ کام کرنے والا اسپیس کرافٹ بن چکا ہے۔ وائجر 2 کو یہی فاصلہ طے کرنے میں 2035 تک سفر جاری رکھنا ہوگا۔
#TechnologyNews
#19thNov2026
#Voyager1
#NASA
#Space
#History
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNTechnology
#TheViewsNetwork