کیا مستقبل میں دل کے آپریشن ڈاکٹرز کے بجائے روبوٹ کریں گے؟

image


نٸی دہلی: (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق جدید روبوٹک ٹیکنالوجی طب کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جس سے مستقبل میں دل کے پیچیدہ آپریشن کرنے کے طریقوں میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ روبوٹک بازوؤں اور جدید کیمروں کی مدد سے سرجن زیادہ باریک بینی اور درستگی کے ساتھ آپریشن کر سکتے ہیں۔

روبوٹک سرجری میں سینے پر بڑے چیروں کے بجائے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے آپریشن کیا جاتا ہے، جس سے بعض مریضوں کو کم تکلیف اور نسبتاً تیزی سے صحت یابی میں مدد مل سکتی ہے۔ جدید نظام کے ذریعے دو سرجن بھی ایک ہی آپریشن میں مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق روبوٹ مستقبل میں سرجری کے عمل کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم ان کی زیادہ لاگت اور تربیت یافتہ عملے کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود مریض کے علاج کے فیصلے اور آپریشن کی بنیادی ذمہ داری انسانی ڈاکٹروں کے پاس ہی رہے گی۔