دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان ویمنز ٹیم چیمپئن شپ میں اب تک 9 میچز کھیل چکی ہے، جن میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ شین ڈیٹز ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو شیڈول ہیں، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
#SportsNews
#25thNov2026
#PakistanWomenCricket
#FatimaSana
#WestIndiesTour
#WomensCricket
#PCB
#PakistanSports
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports
#TheViewsNetwork