عاقب جاوید کا سینٹرل کنٹریکٹس کے روایتی نظام میں تبدیلی کا عندیہ
لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) ایک انٹرویو کے دوران عاقب جاوید نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی تشکیل میں کھلاڑیوں کی ماضی کی کارکردگی اور مستقبل کی ضروریات کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس سے کنٹریکٹس کے روایتی نظام میں تبدیلی کی کوشش جاری ہے، جبکہ کنٹریکٹ کیٹیگریز کرکٹ فارمیٹس کی بنیاد پر تشکیل دی گئی ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں مزید دو کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کے اعتبار سے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نویں پوزیشن ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ ہدف قومی ٹیم کو دنیا کی تین سے چار بہترین ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہے۔
#SportsNews
#26thNov2026
#AaqibJaved
#PakistanCricket
#PCB
#CentralContracts
#TestCricket #WTC
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports
#TheViewsNetwork