فرانس میں خواتین کے قتل اور جنسی تشدد کے تشویش ناک اعداد و شمار جاری

image

پیرس: (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق 2025ء میں 111 خواتین کو ان کے شوہروں یا ساتھیوں نے قتل کیا، جبکہ 2024ء میں یہ تعداد 107 تھی۔ اسی طرح 2025ء کے دوران 333 خواتین کو ان کے موجودہ یا سابق ساتھیوں نے قتل کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں 2 لاکھ 72 ہزار خواتین کو عصمت دری، اس کی کوشش یا جنسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 13 لاکھ سے زائد خواتین نے جنسی ہراسانی، غیر اخلاقی نمائش اور ناپسندیدہ جنسی تصاویر بھیجے جانے کی شکایات درج کرائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین میں سے صرف 8 فیصد نے پولیس سے رجوع کرکے باقاعدہ شکایت درج کرائی۔

رپورٹ کے مطابق 2025ء کے دوران جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق جرائم میں مجموعی طور پر 53 ہزار 299 سزائیں سنائی گئیں۔ رپورٹ میں سامنے آنے والے اعداد و شمار فرانس میں خواتین کے خلاف تشدد کے مختلف پہلوؤں اور متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس سے رجوع کرنے کی شرح کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔


#InternationalNews
#26thNov2026
#France
 #WomensRights #ViolenceAgainstWomen #GenderBasedViolence 
#SexualViolence
 #International
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork