ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر سگریٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

image

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کا وزیرِ خزانہ کو خط، خط میں کمپنیوں کو فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرایا، نئے برانڈ کی قیمت موجودہ فیملی برانڈ سے بہت کم ہے۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ نے وزیرِ خزانہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر امجد قمر کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔ 

خط میں کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے خط میں مسئلے کو حل کرنے اور ٹیکس قوانین برقرار رکھنے کیلئے کارروائی پر زور دیا گیا۔ خط میں تمباکو سے متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے نیا برانڈ لانچ کر دیا ہے۔ نئے برانڈ کی قیمت موجودہ فیملی برانڈ سے بہت کم ہے۔ سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے ایک ہی برانڈ کے نئے ورژن کم قیمتوں پر متعارف کروائے ہیں۔